سعودی محکمہ صحت کا شہریوں سے موسمی انفلوئنزا کی ویکسین لینے پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت صحت نے انفلوئنزا کے پھیلاؤ اور سانس کی بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ موسمی انفلوئنزا سے بچاؤ کے لیے تیار کی گئی ویکسین لے کر انفیکشن سے بچاؤ اور وائرس سے منسلک مضر اثرات کو کم کیا جائے۔

وزارت صحت نے وضاحت کی کہ ویکسین کیسز کی تعداد کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، خاص طور پر انفلوئنزا ایک شدید وائرل انفیکشن ہے جو آسانی سے پھیلتا ہے اور تمام عمر کے گروپوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ وائرس پر مشتمل بوندوں کو سانس لینے یا آلودہ سطحوں کو چھونے سے منتقل ہوتا ہے.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں