اسرائیلی صدر کا ٹیلی گرام چینل ہیک ہونے پر تحقیقات کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کے صدر اضحاک ہرتصوغ کے ٹیلی گرام چینل کو بدھ کے روز کجھ دیر کے لئے ہیکرز نے ’اچک‘ لیا۔ تاہم بعد ازاں اسے تیزی سے بحال کرنے کی کاوش شروع کر دی گئی۔

صدر کے ترجمان کے مطابق اضحاک ہرتصوغ کا ٹیلی گرام چینل بدھ کی شام کے وقت ہیک کیا گیا۔ ترجمان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ یہ ہیکنگ کسی غیر ملک سے تھی نہ ہی اس کا تعلق اسرائیل اور فلسطین تنازعے سے جڑا ہوا ہے۔

اسرائیلی ایوان صدر سے جاری کردہ بیان کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم اسرائیل میں داخلی سلامتی سے متعلق شین بیت نامی حساس ادارے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی ایجنسی شین بیت نے میڈیا کی طرف سے پوچھے گئے سوالات پر جواب نہیں دیا ہے۔ اسرائیل نے اپنے روایتی دشمن ایران پر الزام لگایا ہے کہ اس طرح کے ناکام واقعات کے پیچھے ایران کا کردار رہا ہے۔

واضح رہے کہ خفیہ پیغام رسانی کے لیے بروئے کار ٹیلی گرام بڑے پیمانے پر اسرائیلی عوام بھی استعمال کرتے ہیں۔ یہ واٹس ایپ کے ٹکر کے ادارہ سمجھا جاتا ہے اور اس کے صارفین میں نجی کمپنیاں اور ادارے بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں