سعودی سرحدی محافظوں نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی پریس ایجنسی نے بدھ کو بتایا کہ نجران، جازان، عسیر، شرقیہ اور مکہ کے علاقوں میں زمینی گشت پر مامور بارڈر گارڈز نے 29 ٹن نشہ آور قات پلانٹ، 421 کلو گرام بھنگ اور ایک لاکھ 8 ہزار 422 غیر قانونی گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ بارڈر گارڈز کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے بتایا کہ ملوث تمام افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں