لبنان کی جیل میں آتشزدگی، تین قیدی ہلاک اور 16 زخمی

حالات پر قابو پانے کے لیے فوج سمیت سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لبنان کے مشرقی علاقے میں واقع ایک جیل میں آتش زنی سے تین قیدی جل کر ہلاک اور 16زخمی ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق جمعہ کے روز قیدیوں اور جیل اہلکاروں کے درمیان بلوے کے دوران آگ لگی۔

پہلے سکیورٹی حکام اور قیدیوں کے درمیان فسادات ہوئے۔ پھر قیدیوں نے اپنی چکیوں [سیلز] کو آگ لگا دی۔ سکیورٹی کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ تصادم تب شروع ہوا جب جیل انتظامیہ نے قیدیوں کی طرف سے جیل توڑنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ جس سے قیدی بھڑک اٹھے اور اپنی ہی چکیوں کو آگ لگانا شروع کر دی جس سے تین افراد جل مرے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جیل اور گرد ونواح کے علاقے میں فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ جس جیل کو محاصرہ میں لے لیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق جیل میں 600 سے زائد قیدی موجود تھے۔ جیل کی عمارت کے اوپر والی منزل میں آگ زیادہ تیزی سے پھیلی جس سے زیادہ نقصان ہوا۔ اوپر والے فلور میں قیدیوں کے کئی سیل ایسے ہیں جو مکمل طور پر جل گئے ہیں اور استعمال کے قابل نہیں۔

لبنان کی جیلوں میں تعداد سے زیادہ قیدی ایک اہم مسلہ بن گیا ہے۔ لبنانی وزارت داخلہ کے مطابق ان میں 85 فیصد وہ ہیں جن کہ مقدمے ابھی زیر سماعت ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں