اسرائیل نے غزہ کی پٹی کو بجلی کی فراہمی روک دی: صہیونی وزیر توانائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر توانائی اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی جانب سے اسرائیل پر اچانک حملہ کرنے کے بعد سرکاری بجلی کمپنی کو ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کو بجلی کی سپلائی روکنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

وزیر توانائی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے بجلی کے انقطاع کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی تحریک حماس کی جانب سے شروع کیے گئے حملوں میں کم از کم 150 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیل نے کہا کہ ایران کا حمایت یافتہ گروپ اعلان جنگ کر چکا ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے قریب متعدد اسرائیلی قصبوں اور فوجی اڈوں میں عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑائی کی تصدیق کی ہے اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں