روسی ریڈیو چینل سپوتنک نے لبنان میں بی بی سی عربی کی فریکوئنسی کی جگہ لے لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

روسی خبر رساں ایجنسی سپوتنک نے لبنان میں عربی زبان کا ریڈیو اسٹیشن اس فریکوئنسی پر شروع کیا ہے جو پہلے وہاں بی بی سی اپنے عربی سروس کے لیے استعمال کرتا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے اس سال جنوری میں اپنی عربی ریڈیو سروس بند کر دی تھی۔ اس وقت نامہ نگار امیر نادر نے لکھا: "آج کا دن عرب میڈیا کے لیے ایک المناک دن ہے۔ بی بی سی ورلڈ سروس کے بجٹ میں کٹوتیوں کے بعد کئی بڑے نقصانات میں سے ایک۔"

85 سال قبل شروع ہونے والی بی بی سی کی عربی سروس غیر ملکی زبان میں اولین ریڈیو نشریات تھی جسے اس وقت بی بی سی ایمپائر سروس کے نام سے جانا جاتا تھا۔

لبنان میں سپوتنک ریڈیو کے چیئرمین دمتری تاراسوف نے کہا، "1938 میں جب بی بی سی نے پہلی بار لبنان میں اپنی ریڈیو (سروس) شروع کی تھی تو اپنی ابتدائی لائن کے طور پر 'یہ لندن ہے' کے نعرے کا انتخاب کیا۔ اب نیوز بلیٹن 'یہ ماسکو ہے' سے شروع ہوتا ہے۔"

روسی اسٹیشن جو ہمسایہ ملک شام میں بھی اسی فریکوئنسی پر دستیاب ہوگا، نے کہا کہ اس کے شیڈول میں عرب صحافیوں کی میزبانی میں ٹاک شوز اور "قاہرہ اور ماسکو سے وسیع موضوعات کا احاطہ کرنے والے پروگرام" شامل ہوں گے۔ یہ آر ٹی عربی کا تیارکردہ مواد بھی نشر کرے گا جو ایک روسی سرکاری ملکیتی اور فری ٹو ایئر چینل ہے۔

ریڈیو اور پوڈ کاسٹ مواد کے لیے سپوتنک عربی کی منیجنگ ایڈیٹر لینا اینڈریچینکو نے کہا: "ہماری بنیادی توجہ معلومات اور تجزیاتی مواد پر ہوگی۔ ہم لبنانی معاشرے کو متأثر کرنے والے سب سے زیادہ زیرِ بحث بین الاقوامی موضوعات اور معاملات پر توجہ دیں گے کیونکہ مقامی سامعین معاشرتی مسائل سے سب سے زیادہ وابستگی محسوس کرتے ہیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں