مشرق وسطیٰ

فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی کی سرحد کا کنٹرول سنبھالنا شروع کر دیا

غزہ کی پٹی کے اطراف میں اسرائیلی ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کے کنٹرول کے مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملے بعد نئی تصاویر میں اسرائیلی ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کا کنٹرول دکھایا گیا ہے جب کہ حماس کے میڈیا نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کے کنٹرول کی تصاویر شائع کی ہیں جس میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کے قبضے میں لیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

دیگر مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ فلسطینی جنگجو ایک اسرائیلی فوجی جیپ پر قبضہ کرتے ہوئے اسے غزہ کے اندر لے جا رہے ہیں۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے کمانڈر انچیف محمد الضیف نے ہفتے کو اسرائیل کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔

الضیف نے تحریک کی طرف سے ایک بیان میں کہا کہ "الاقصیٰ فلڈ" آپریشن میں اسرائیل پر 5000 سے زیادہ میزائل داغے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "آج عوام اپنا انقلاب دوبارہ حاصل کر رہے ہیں، اپنا راستہ درست کر رہے ہیں اور واپسی کے مارچ کی طرف لوٹ رہے ہیں۔"

اس سے قبل آج اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نےغزہ کی پٹی سے اسرائیل کی طرف سے راکٹ حملوں کے بعد ریاست میں حالت جنگ کا اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں