مشرق وسطیٰ

فلسطینی مزاحمت کاروں کی غزہ سے راکٹ باری کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ کی پٹی سے فلسطینی حریت پسندوں نے ہفتے کی صبح اسرائیل پر کئی درجن راکٹ فائر کئے جس کے بعد اسرائیل کے طول وعرض میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

ہوا کو چیرتے ہوئے راکٹوں کی سنساتی آواز غزہ کی فضا میں صاف سنائی دیتی رہی جبکہ فائرنگ کے مقام سے ستر کلومیٹر دور تل ابیب میں سائرن کی آواز بھی سنائی دیتی رہی۔

اسرائیل کی جانب غزہ سے راکٹ فائرنگ کو فوری کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ تاہم اسرائیل عمومی طور پر راکٹ باری کا جواب فضائی حملوں سے دیتا ہے جس کے بعد ایک بڑی جنگ کا امکان پیدا ہونے لگتا ہے۔

راکٹ باری کے لئے ابھی تک غزہ کے کسی مزاحمتی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن اسرائیلی روایتی طور پر حماس کو ہی اپنے زیر نگین غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر راکٹ باری کا ذمہ دار قرار دیتا ہے۔

حالیہ راکٹ باری غزہ کے ساتھ اسرائیلی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مقبوضہ غرب اردن میں شدید لڑائی کے کئی ہفتوں بعد سامنے آئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں