حزب اللہ اور اسرائیل میں جھڑپ، توپ خانے اور ڈرونز کا استعمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی ٹھکانوں کو توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ کے دعویٰ کے مطابق یہ کارروائی شیبہ فارمز والے علاقے میں اسرائیل کی فوجی چوکی کو نشانہ بناتے ہوئے کی گئی۔

حزب اللہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اسرائیلی ریڈار لوکیشن زبدن اور رووائسات العالم کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے نے حزب اللہ کی چوکی پر لبنان میں حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق یہ کارروائی سرحدی علاقے ہارڈوو میں کی گئی۔ اس ڈرون حملے کے بعد لبنان میں بڑے بڑے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان کسی تصادم کو بڑھنے سے روکنے کے لیے اقوام متحدہ کے فوجیوں حکام نے دونوں طرف رابطے کر لیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل پر لبنان سے مارٹر گولے فائر کیے گئے جوشیبہ فارمز میں اسرائیلی ٹھکانوں پر گرے۔ جس کے جواب میں لبنان پر شارٹس فائر کیے گئے۔

اسرائیلی فوج کا مزید کہنا ہے کہ 'اسرائیل ڈیفنس فورس' اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی قسم کے حملے کے امکان کے پیش نظر ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں