کیلٹک فٹ بال کلب کے شائقین نے اظہارِ یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم لہرا دیئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کیلٹک فٹ بال کلب کے شائقین نے اتوار کو کیلٹک پارک میں سکاٹش پریمیئر شپ میچ کے دوران فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم لہرائے۔

انہوں نے بینرز لہرائے جن پر لکھا تھا "فلسطین کو آزاد کرو"۔

"مزاحمت کی فتح"

کیلٹک ایف سی کے پرستار جنہیں 'گرین بریگیڈ' بھی کہا جاتا ہے، فلسطین کی دیرینہ حمایت کے لیے مشہور ہیں۔

فلسطینی گروپ حماس نے ہفتے کے روز اسرائیل پر برسوں میں سب سے بڑا حملہ کیا جس میں غزہ سے داغے گئے راکٹوں کی ایک بوچھاڑ کے ساتھ مسلح افراد اسرائیل میں داخل ہو گئے۔ اس حیرت انگیز اور غیر متوقع حملے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے غزہ پر فضائی حملے کر کے جوابی کارروائی کی جہاں عینی شاہدین کے مطابق شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور متعدد میتوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اس حملے نے اسرائیل میں غیر معمولی دراندازی کی نشاندہی کی اور یہ کہ تقریباً دو عشرے قبل دوسری انتفاضہ کے خودکش دھماکوں کے بعد سے فلسطینیوں کے ساتھ اس کے تنازعہ میں یہ سب سے بڑا دھچکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں