ہمارے پاس اسرائیل کے خیال سے کہیں زیادہ قیدی ہیں: حماس

ہم تمام حالات کے لیے تیار اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ترجمان کی ’’ العربیہ‘‘ سے گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حماس کے فوجی ترجمان نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ تحریک کے فوجیوں اور افسروں کے پاس اسرائیلی جنگی قیدیوں کی تعداد درجنوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس قیدیوں کی تعداد اسرائیلی خیال سے کئی گنا زیادہ ہے۔

قبل ازیں ہفتے کے روز حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ’’العربیہ‘‘ کو بتایا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ اپنے آغاز پر ہے۔ اسرائیل کی جیلوں میں قیدیوں کا معاملہ ختم ہونا چاہیے۔

حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ آپریشن کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا دراندازی اور میزائل حملوں کے ساتھ اس آپریشن کے بڑے اہداف حاصل کرلئے گئے ہیں۔ حازم قاسم نے نشاندہی کی کہ غزہ کے گردونواح کے متعدد علاقوں میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔ حماس ترجمان نے العربیہ کو بتایا کہ ہمارے پاس جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ ہم تمام حالات کے لیے تیار تھے۔ ہم اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں