غزہ میں عام شہریوں کو نشانہ نہ بنایا جائے: شہزادہ فیصل بن فرحان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مملکت کی طرف سے اس امر کا اعادہ کیا ہےکہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ میں عام شہریوں کو بمباری اور ہلاکتوں کا نشانہ نہ بنایا جائے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی جائے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے یہ بات فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے ساتھ فون پر گفتگو کے دوران کی ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان فرانس کی وزیر خارجہ کے ساتھ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگی صورت حال پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ فیصل بن فرحان نے غزہ میں پیدا کی گئی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا۔ تصادم کو بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی جائے اور شہری آبادیوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

مملکت کی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے مملکت کی پوزیشن کو زور دے کر واضح کیا اور کہا کہ عام شہریوں اور ان کے لیے انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی قوانین کی بھی پاسداری کی جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں