غزہ کے آس پاس کی آبادیوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی دھڑوں اور اسرائیل کے درمیان شدید تصادم کے تیسرے دن اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی کے قریب رہائشی آبادیوں پر دوبارہ کنٹرول نافذ کر دیا ہے۔ ان میں سے بعض علاقوں پر حماس نے اپنے حملے میں کنٹرول کر لیا تھا۔

اسرائیلی فوجی عہدیدار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کچھ مقامات پر اب بھی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ کچھ فلسطینی عسکریت پسند علاقے میں باقی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "شمال میں کوئی لڑائی نہیں ہے اور ہم کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار ہیں۔"

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ حماس کے حملے میں تقریباً 700 افراد ہلاک ہوئے جن میں کم از کم 73 فوجی بھی شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ پر کنٹرول کرنے والی حماس اور اسرائیل کے درمیان ہفتے کے روز ایک نئی جنگ چھڑ گئی۔

حماس نے اسرائیلی علاقوں پر کئی راکٹ داغے اور اسرائیل میں دراندازی کی۔ خیال رہے کہ اکتوبر 1973 کی جنگ کی پچاسویں برسی کے یہ آپریشن پانچ دھائیاں قبل لڑی گئی جنگ کی یاد تازہ کرتا ہے جس میں اڑھائی ہزار اسرائیلی مارےگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں