سعودی وزارت ثقافت نے "کلچر پورٹل" پلیٹ فارم لانچ کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے الیکٹرانک پلیٹ فارم "کلچر پورٹل" کا آغاز کر دیا ہے جو کہ مقامی اور بین الاقوامی عوام کو سعودی ثقافتی شعبے کے ایک جامع ڈیٹا بیس تک رسائی میں مدد فراہم کرے گا۔ پورٹل میں سعودی کلچر کی ابتدا، انفراسٹرکچر، اداروں، اثرات اور کامیابیوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

یہ پلیٹ فارم صارفین کو ثقافتی اثاثوں کی مختلف اقسام کی تصاویر، ان کی تفصیل اور مقامات دیکھنے، انٹرایکٹو نقشے کے ذریعے تاریخی اور ثقافتی مقامات کو تلاش کرنے، ثقافتی رجسٹری کو براؤز کرنے اور تلاش کرنے کی اجازت دیتا ہے جس میں تمام تھیٹر، لائبریریاں اور عجائب گھر شامل ہیں۔

اس پورٹل میں صارفین ثقافتی نمونے کے مجموعے کو تلاش کر سکتے ہیں۔ مخطوطات کے مجموعے کو ڈھونڈ سکتے ہیں۔ اس میں راک آرٹ، نوشتہ جات اور دیگر ثقافتی اثاثے ڈیجیٹل طور پر ذخیرہ کیے گئے ہیں۔ نیز ثقافتی گیٹ وے بلاگ کے ذریعے ثقافتی برادری کے ساتھ افراد کے اپنے ثقافتی اثاثوں کے اشتراک کا موقع دیا گیا ہے۔

"کلچر پورٹل" پلیٹ فارم کا آغاز سعودی ثقافتی وسائل کو ایک پلیٹ فارم میں جمع کرنے کی وزارت کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ پلیٹ فارم ثقافتی شعبے کو آگے بڑھانے اور علمی اور سماجی سمتوں میں اس کی نقل و حرکت اور سرگرمی کو بڑھانے کے لیے ثقافت کی وزارت کی طرف سے فراہم کردہ مصنوعات میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں