غزہ پر ہمارے حملے صرف ابتدا، حماس سے جنگ کا پورا بدلہ چکائیں گے: نیتن یاھو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ تیسرے روز بھی جاری رہی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ غزہ پر ہمارے حالیہ حملے صرف آ غاز ہیں۔ ہم حماس کے ساتھ جنگ کا حل نکالیں گے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ اسرائیل کے اندر مزید فلسطینی عسکریت پسندوں کی موجودگی کی تصدیق کے باوجود ان کی افواج حماس کے ساتھ جنگ کو حل کریں گی۔

انہوں نے دھمکی دی کہ حماس کے ٹھکانوں کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہمارا پہلا قدم غزہ کی پٹی کو عسکریت پسندوں سے پاک کرنا تھا۔ دوسرا اس پٹی پر شدید حملہ کرنا تھا جو اس وقت ہو رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں اسرائیلی افواج جو کچھ کریں گی اس کی بازگشت آنے والی نسلوں تک رہے گی۔

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے بارے میں نیتن یاہو نے کہا کہ خطے میں اسرائیل کے دشمنوں کو اس بحری جہاز کی آمد کی اہمیت کا احساس ہے ۔ یہ بحری جہاز اسرائیل کی حمایت کے لیے خطے میں موجود ہے۔ انہوں نے حزب اللہ کی جانب سے کسی بھی ممکنہ مداخلت کا مقابلہ کرنے کے لیے شمالی سرحد پر اسرائیلی موجودگی میں شدت پیدا کرنے کا بھی اعلان کیا۔ نیتن یاہو نے حزب اختلاف کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک ہنگامی حکومت تشکیل دیں۔ اس وقت اسرائیل میں اندرونی تقسیم ختم ہو چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں