اسرائیل کا جنگی جنون تعلیمی اداروں کو بھی بھسم کرنے لگا

غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کا اسلامی یونیورسٹی کیمپس پر حملہ: یونیورسٹی اہلکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اے ایف پی کے نامہ نگار اور حماس سے منسلک ادارے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ کے روز غزہ شہر میں اسلامی یونیورسٹی کو نشانہ بنایا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے احمد عرابی نے اے ایف پی کو بتایا، "شدید فضائی حملوں میں اسلامی یونیورسٹی کی کچھ عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔"

انہوں نے کہا، "آگ کی وجہ سے کوئی بھی اندر داخل نہیں ہو سکتا اور یونیورسٹی کی قریبی سڑکوں پر پتھر اور ملبہ بکھرا پڑا ہے۔"

اے ایف پی کے نامہ نگار نے رپورٹ کیا کہ عمارات کے انہدام کے ساتھ ہی گرد وغبار کا دبیز بادل آسمان پر چھا گئے۔

اسرائیل نے غزہ میں حماس کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی مہم شروع کر دی ہے جب سے اس گروپ کے جنگجوؤں نے ہفتے کے روز سرحد پار سے حملہ کیا اور سرحد کے قریب اسرائیلی بستیوں میں ہلاکت خیز ہنگامہ برپا کر دیا۔

لڑائی میں اسرائیل میں کم از کم 1,200 اور غزہ میں 900 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں