سعودی وزیر خارجہ کا اپنے برطانوی ہم منصب سے غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے منگل کے روز اپنے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی سے فون پر غزہ کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

فون کے دوران دونوں وزراء نے غزہ اور اس کے گردونواح میں جاری فوجی کشیدگی کے خطر، کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں جاری تنازع کو بڑھنے سے روکنے کے لیےٹھوس اقدامات کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق ایک منصفانہ اور دیر پا حل تلاش کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی طرف سے تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کو غزہ کی پٹی میں حماس کی طرف سے اسرائیل کے خلاف شروع کیےگئے’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن کے بعد خطے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے اور دونوں طرف سے بڑے پیمانے پر اموات نے معاملے کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں