غزہ کی پٹی کبھی پہلے جیسی حالت پر واپس نہیں آئے گی: اسرائیل

ہم غزہ پر کثیر جہتی حملے کی جانب بڑھ رہے ہیں: اسرائیلی فوجی عہدیدار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلانٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج غزہ کی پٹی پر ایک کثیر جہتی جامع حملہ کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے تناظر میں غزہ کی پٹی کبھی پہلے جیسی حالت کی جانب نہیں لوٹے گی۔

گیلانٹ نے غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد پر اپنی افواج سے کہا کہ میں نے تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں، ہم نے علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔ اب ہم مکمل حملے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ یہاں حقیقت کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ حماس غزہ میں تبدیلی چاہتی تھی اور وہ جو چاہتی تھی، اب اسے اس سے 180 ڈگری پر رجوع کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حماس اس لمحے پر افسوس کرے گی کہ غزہ دوبارہ کبھی ویسا نہیں ہوگا جیسا پہلے تھا۔

یاد رہے 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حیران کن حملے کے بعد جنگ کے چار روز میں 1100 اسرائیلی ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب غزہ پر خوفناک اسرائیلی بمباری اور دیگر نوعیت کے حملوں میں 800 کے لگ بھگ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں