ڈیڈ لائن ختم ہونے پر حماس کے عسقلان پر راکٹ حملے، 2 افراد ہلاک

حقائق تصدیق ٹرینڈنگ
پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

غزہ سے عسقلان پر راکٹوں کی نئی برسات کردی گئی۔ حماس نے رہائشیوں کو ڈیڈ لائن دی تھی۔ ڈیڈ لائن ختم ہونے پر راکٹ برسا دئیے گئے۔ العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے بتایا کہ متعدد راکٹ عسقلان کے اندر گرے۔ ایک عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ ’’اسرائیلی چینل 12‘‘ نے بتایا کہ عسقلان میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

حماس نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں شہریوں کو بے گھر کرنا بند نہ کیا تو وہ عسقلان پر بمباری جاری رکھے گی۔ حماس نے مزید کہا کہ ہم عسقلان پر اس وقت تک بمباری جاری رکھیں گے جب تک اس کے باشندے نکل نہ جائیں۔ اس کے بعد کسی دوسرے شہر کو نشانہ بنانے کے لیے آگے بڑھیں گے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اس سے قبل تل ابیب، ہرٹسیلیا اور بیر السبع کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ القسام بریگیڈ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ان شہروں پر بمباری اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر حملوں کے جواب میں کی گئی۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے ٹیلی گرام کے ذریعے جنوبی اسرائیل میں عسقلان کے رہائشیوں کو خبردار کیا تھا کہ ان کے پاس مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک شہر چھوڑنے کا وقت ہے۔

القسام بریگیڈ نے غزہ پر حملوں کے جواب میں تل ابیب میں بن گوریوں ایئرپورٹ پر راکٹوں سے حملے کی بھی اطلاع دی، تاہم ایئرپورٹ ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر راکٹ نہیں برسائے گئے ہیں اور ایئرپورٹ پر آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں