اقوام متحدہ فلسطین میں فوری جنگ بندی کروائے: پاکستان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستانی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر طاقت کے بے جا استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فلسطین میں جنگ بندی کروانے کا مطالبہ کیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زھرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفننگ کے دوران غزہ پر مسلط غیر انسانی محاصرے کی وجہ سے روز بروز بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے غزہ کو بجلی، پانی اور گیس کی فراہمی معطل کرنے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے اسے بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

ممتاز بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس سے قبل بھی اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات کے نتائج سے خبردار کرتا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں