سعودی عرب: گاڑیوں سے کچلنے اور مشین گن سے فائرنگ کی ویڈیو، واقعے کی تحقیقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی الخرج گورنری میں ایک گیس اسٹیشن پر ہونے والی لڑائی جھگڑے کی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد حکام نے اس کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

ویڈیو کلپ میں منگل کو سعودی عرب کے الخرج میں ایک گیس سٹیشن کے اندر جھگڑے اور ایک گاڑی کے ڈرائیور کی طرف سے دوسری گاڑی کو ٹکر مارنے اور ایک راہ گیر کو کچلنے کے بعد ڈرائیور کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ہایلکس کاریں رکتی ہیں۔ ان سے نوجوان ہاتھوں میں لاٹھیاں پکڑے باہر نکلے اور لڑائی شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے ہی ایک تیسری ہائی لکس گاڑی آئی۔ اس نے دو گاڑیوں میں سے ایک کے سامنے ایک شخص کو ٹکر مار دی۔ پھر دوسری کار کو ٹکر مار دی اور ڈرائیور فرار ہو گیا۔

ویڈیو میں ایک شخص کو ہتھیار اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو بعد ازاں گاڑی میں سوار ہوکر جائے وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔

کلپ میں نوجوان اپنی گاڑی کے ساتھ زمین پر گرتے ہوئے نظر آئے۔ ایک نوجوان گاڑی کی ٹکر سے بے ہوش ہوگیا۔

ریاض پولیس نے بتایا کہ الخرج میں لوگوں کے درمیان سابقہ جھگڑے کے بعد جان بوجھ کر فائرنگ اور چھیڑ چھاڑ کے واقعے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واقعے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئےجن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر نشر کرنے والے شخص کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں