ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فراانسیسی صدر کا فون پر رابطہ

اسرائیل غزہ جنگ میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور شہریوں کے تحفظ پراصرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانس کے صدر عمانویل میکرون سے فون پر رابطہ کر کے غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں رہنماوں نے غزہ اور اس کے گردو نواح میں شدت اختیار کرتی اور بگڑتی ہوئی جنگی صورت حال پر بات چیت کی ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جنگ کو رکوانے اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات رکوانے کے لیے کام کرنے کے راستے بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی قائد نے فون پر ہونے والی اس گفتگو میں سعودی عرب کی طرف سے جنگ میں بڑھاوے کو روکنے کی کوششوں کے لیے رابطوں کو موثر بنانے کی کمٹمنٹ کا اظہار کیا ہے۔

نیز اس امر پر بھی ولی عہد نے زور دیا کہ غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام یقینی بنایا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں