غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی نکبہ ثانی ہے: محمود عباس کی بلینکن سے گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن سے ملاقات میں غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مذمت کی۔

امریکی وزیر خارجہ کے دورہ اردن کے دوران فلسطینی صدر سے ملاقات میں محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی بے دخلی 'نکبہ ثانی' ثابت ہو گی۔

محمود عباس نے مطالبہ کیا کہ غزہ کو امداد پہنچانے کے لئے انسانی بنیادوں پر راستے فراہم کئے جائیں تاکہ کسی بڑےنقصان سے بچا جا سکے۔

امریکی وزیر خارجہ جمعہ کے روز اردن کے دورے پر پہنچے جہاں وہ اردنی فرمانروا سے بھی ملاقات کریں گے۔

انٹونی بلینکن حماس کے اسرائیلی علاقوں پر حملے اور اس کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کے حوالے سے خطے میں موجود امریکی اتحادی ممالک کے دورے پر ہیں۔

وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر کے دورے پر بھی جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں