سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ابہا ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بین الاقوامی ایئرپورٹ ابہا کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔ سعودی عرب کے عسیر خطے کے لیے یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق توسیعی منصوبہ کا مقصد عسیر خطے کو سیاحتی مقام کے طور پر آگے لے کر جانا ہے۔

اس توسیعی منصوبے میں ایئرپورٹ کو 10500 مربع میٹر سے 65000 مربع میٹر تک وسعت دینا شامل ہے۔ مزید یہ کہ مسافروں کے لیے بورڈنگ پلوں کی تعمیر، خود خدمتی سہولیات اور زیادہ گنجائش والی پارکنگ کی سہولت دینا شامل ہے۔

ابہا ایئرپورٹ پر سالانہ 13 ملین مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنا بھی منصوبے میں شامل ہے اور 90 ہزار سے زائد پروازیں چلائی جائیں گی۔ ایئرپورٹ پر 41 چیک ان کاؤنٹر ہوں گے۔

سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے ابہا ایئرپورٹ کا توسیعی منصوبہ 250 مقامات تک ہوائی رابطہ بڑھانے اور 330 ملین مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں