غزہ کا محاصرہ ناقابل قبول ہے، محاصرہ کرنے پر اسرائیل کی مذمت کرتے ہیں: ناروے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یورپی یونین کے رکن ملک ناروے نے اسرائیل کی طرف سے غزہ کے محاصرے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے سویلینز کے خلاف محاصرے کی مذمت کرتے ہیں۔

ناروے کی وزیر خارجہ نے ایک پبلک ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا بلا شبہ اسرائیل کو اپنے دفاع کو حق حاصل ہے مگر اسے یہ حق نہی کہ اپنے دفاع کے نام پر جو چاہے کرے۔

انہوں نے کہا ' میں غزہ کے غیر انسانی محاصرے کی مذمت کرتی ہوں۔ غزہ کے لوگوں کو خوراک اور ادویات تک کی فراہمی ناممکن ہو گئی ہے۔ ' سکنڈے نیوین ملک نے حماس کے اسرائیل پر حملوں کی بھی مذمت کی ہے۔

واضح رہے سات اکتوبر سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگی صورت حال چل رہی ہے۔ حماس نے اچانک اسرائیل پر ایک بہت بڑا راکٹ حملہ کر کے اسرائیل سمیت سب کو حیران کر دیا۔

جس کے بعد سے اسرائیل غزہ پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔ دونوں طرف اب تک سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسرائیل نے 23 لاکھ کی آبادی کے حامل غزہ کا مکمل محاصرہ بھی کر رکھا ہے ۔ پانی ، خوراک ، بجلی سے لے کر ادویات تک غزہ میں لے جانا اسرئیلی محاصرے نے ناممکن بنا دیا ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں