امریکہ اسرائیل اور غزہ کی جنگ میں ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار اپنائے: چینی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چین نے اسرائیل غزہ جنگ میں امریکہ کو تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کے لئے کہا ہے۔ یہ بات چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی ہم منصب انتونی بلنکن سے فون پر بات کرتے ہوئے کہی ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا امریکہ کو عملی طور پر تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ معاملہ سیاسی حل کے راستے پر واپس آ سکے۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت چینی وزارت خارجہ کے توسط سے میڈیا میں سامنے آئی ہے۔

وزیر خارجہ چین نے کہا جب بین الاقوامی گرم ایشوز زیر بحث ہوں یا ان کے بارے میں ڈیل کیا جا رہا ہو تو بڑے ملکوں کو معروضیت اور دیانت داری سے کام لینا چاہیے۔ صورتحال کو ٹھنڈا کرنا چاہیے اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ نیز بین الاقوامی امور کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی قانون سے رہنمائی لینا چاہیے۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا بیجنگ نے اسرائیل اور غزہ کے تصادم کے حوالے سے قیام امن کے لیے بین الاقوامی اجلاس طلب کیا ہے تاکہ وسیع البنیاد اتفاق رائے پیدا ہوسکے۔ چین سمجھتا ہے مسئلے کا بنیادی حل دو ریاستی حل ہے جس میں فلسطین کا قیام شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں