مشرق وسطیٰ

اہل غزہ کے لیے ادویات اور طبی سامان کے ساتھ ایک امدادی جہاز مصر پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانم غبر یسس سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا ہے کہ غزہ کے مکینوں کے لیے ادویات اور دوسرے طبی سامان سے بھرا ایک جہاز مصر کے العریش ائیر پورٹ پر پہنچ گیا ہے۔

مصر کا العریش ائیرپورٹ غزہ سے جڑی رفح راہداری سے متصل ہے۔ مصر نے غزہ کے زیر محاصرہ شہریوں کے لیے امداد لے کر آنے والے طیاروں کے لیے یہ ائیر پورٹ مختص کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں یہ بھی کہا ہے 'ہم غزہ کے مکینوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کے لیے ادویات کی فراہمی کے لیے تیار ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں