عالمی ریڈ کراس غزہ میں انسانی المیے سے خوفزدہ ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عالمی ریڈ کراس اسرائیل اور حماس کی جنگ سے جنم لینے والے انسانی المیوں سے خوفزدہ ہے۔ ایسی المناک صورت حال میں عالمی ریڈ کراس کے رضاکار لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ بات ریڈ کراس کے عالمی ادارے نے ہفتے کے روز کہی ہے۔

ریڈ کراس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین تصادم کے باوجود بین الاقوامی قانون کے مطابق انسانی بنیادوں کا خیال رکھیں۔ عام شہریوں کا تحفظ کریں اور انسانی بنیادوں پر لوگوں کے کام آنے والی تنظیموں کو اجازت دیں کہ وہ مشکلات میں گھرے ہوئے لوگوں کی مدد کرسکیں۔ تاکہ مصیبت زدہ لوگوں کے بڑھتی ہوئی مصائب میں کمی ہوسکے۔

ریڈ کراس اور ہلال احمر اس انسانی المیے سے خوفزدہ ہیں جو پچھلے ہفتے سے غزہ میں سامنے آیا ہے۔ ریڈ کراس کے مطابق اس المیے میں سب سے بھاری قیمت عام شہریوں کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

ہزاروں فلسطینیوں نے پناہ گزینی اختیار کرنے کی کوشش کی۔ یہ نقل مکانی اسرائیل کی اس دھمکی کے بعد سامنے آئی جس میں اسرائیل نے غزہ کے لوگوں کو غزہ سے انخلا کا کہا تھا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اسرائیلی تاریخ میں اسرائیل پر سب سے خوفناک حملے کے ایک ہفتے بعد اور حماس پر زمینی حملے سے پہلے اسرائیل نے یہ دھمکی دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں