اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساتھ چار کلومیٹر علاقہ بند کر دیا، جی پی ایس سگنل جام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد کے ساتھ چار کلومیٹر تک کا علاقہ بند کر تے ہوئے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

اسرائیلی فوج کے ایک بیان کے مطابق "علاقے میں داخلے پر مکمل پابندی ہے جبکہ نواحی علاقے کے رہائشی محتاط رہیں۔"

اس کے علاوہ لبنان کی سرحد کے ساتھ آباد اسرائیلی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تا اطلاع ثانی بم شیلٹرز کے قریب رہیں۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ علاقے میں جی پی ایس سروسز بھی معطل کر دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں