فلسطین اسرائیل تنازع

سنہ 2000ء کی انتفاضہ میں شہید ہونےوالے محمد الدرہ کے کئی قریبی عزیز شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سنہ2000ء میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے بارہ سالہ فلسطینی بچے محمد الدرہ کے خاندان کے متعدد افراد جام شہادت نوش کرگئے۔

خیال رہے کہ محمد الدرہ سنہ 2000ء میں اس وقت ذرائع ابلاغ میں مشہور ہوئے تھے جب اسرائیلی فوجیوں نے انہیں اس وقت گولیاں مار کر شہید کردیا تھا جب وہ اپنے والد کے پہلو میں اسرائیلی فوجیوں کے حملے سے چھپنے کی کوشش کر رہے تھے۔

والد محمد الدرہ
والد محمد الدرہ

شہید محمد الدرہ والد جمال الدرہ کے دو بھائی اسرائیلی فوج کی تازہ نمباری میں اتوار کے روز شہید ہوگئے۔

جمال الدرہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہوا ہے انہیں اپنے دو بھائیوں کی لاشوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا کارکنوں نے جمال الدرہ کی اپنے بیٹے محمد کے ساتھ ایک تصویر دوبارہ شائع کی ہے۔ اس تصویر میں وہ خوف کا شکار دیکھا جا سکتا ہے اور چیخ رہا ہے۔

نہتے بچے محمد الدرہ کو اسرائیلی قابض فوج نے باپ کی موجودگی میں نہایت بےدردی کے ساتھ گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

یہ تصویرمیڈیا پر بڑے پیمانے پر پھیلی اور اسے اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کارورائیوں کی علامت کے طور پر دیکھا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں