نیوم کے تازہ ترین پائیدار سیاحتی مقام لیجا کی نقاب کشائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے اتوار کے روز ماحولیاتی سیاحت کی ترقی کے پورٹ فولیو میں اپنے تازہ ترین اضافے – لیجا - کی نقاب کشائی کی جو خلیجِ عقبہ کے ساحل سے شروع ہوتا ہے اور 400 میٹر بلند پہاڑوں سے گھری ہوئی ایک وادی تک اندرونِ ملک پھیلا ہوا ہے۔

ویژن 2030 کے تحت ایک مضبوط اور پائیدار سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کے لیے مملکت کے جو عزائم ہیں، یہ منصوبہ انہی کے مطابق نیوم کے کثیر جہتی سیاحتی مقام بننے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

یہ منصوبہ اپنے 95 فیصد رقبے کو فطرت کے لیے محفوظ رکھے گا جس میں ندرت کے حامل ماحولیاتی ڈیزائن اور تعمیراتی تکنیک شامل ہیں۔

اس منصوبے میں تین ماحولیاتی طور پر پائیدار ہوٹل شامل ہیں جو 120 بوتیک کمرے اور سوئٹ فراہم کریں گے۔

پہلا حصہ مہم جوئی اور کوہ پیمائی کے شوقین افراد کی ضرورت کو پورا کرتا ہے جو وادی کی دیواروں پر سیڑھیوں کی شکل میں ہیں۔

دوسرا حصہ وادی کے سب سے بڑے نخلستان کے مرکز میں واقع ہوگا جبکہ تیسرا تندرستی کی ایک عمیق پرلطف سہولت ہے۔

مکمل ہونے پر لیجا مختلف تجربات اور سرگرمیاں بشمول عمدہ کھانے، چھت پر بنے ہوئے انفینٹی طرز کے تیراکی کے تالاب، کوہ پیمائی اور ماؤنٹین بائیکنگ پیش کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں