فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیل پر پیشگی حملے گھنٹوں میں ممکن ہیں: ایران

غزہ کو نہ بچایا تو ہمارے شہر بھی اسرائیلی بمباری کی زد پر ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے خبردار کیا ہے اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اسرائیل پر پیشگی حملے اگلے چند گھنٹوں میں سامنے آ سکتے ہیں۔

ایران کے حمایت یافتہ گروپ علاقے میں موجودگی کے حوالے سے کہا یہ گروپ اسرائیل کو غزہ میں سب کچھ جو وہ چاہے گا کرنے کی کھلی چھٹی نہیں دیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بات ایک سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہی ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایران اسرائیل کے خلاف جنگ میں جائے گا ؟ تو ان کا جواب تھا کسی بھی امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔

انہوں نے مزید کہا غزہ میں جو جنگی جرائم جاری ہیں ان سے کوئی خود کو الگ نہیں کر سکتا۔ ایران کے اعلی سفارتکار نے کہا اب ایران غزہ کے تحفظ میں ناکامی کے بعد ایران کو اپنے شہروں کا تحفظ کرنا ہوگا۔ کیونکہ آج غزہ کو نہ بچایا گیا تو کل ہمارے شہروں پر بھی اسرائیل بمباری کرے گا۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر سے اسرائیلی جاری ہے اور اب تک غزہ میں تقریبا 2800 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں