حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلی دوشیزہ کی گرفتاری سے قبل ناچ گانے کی ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حماس کے ہاتھوں یرغمال سنہرے بالوں والی دو شیزہ میا شیم کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے۔اس ویڈیو میں اسے حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے سے قبل جزیرہ نما النقب میں نووا موسیقی میلےکے موقعے پر اپنے دوستوں کےدرمیان ناچتے اور گانے گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ’ٹک ٹاک‘ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں میا شیم کو خوشی سے ناچتے اور گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ اس کی خوشی کا آخری لمحہ تھا جس کے بعد 7 اکتوبر کو صبح کے وقت حماس کے عسکریت پسندوں نے موسیقی کنسرٹ پر دھاوا بول کر اسے اور بہت سے دوسرے افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔

بیس سالہ میا شیم کی ایک اور ویڈیو غزہ کی پٹی میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی طرف سے جاری کی گئی تھی جس میں اسے زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد میا شیم کی ماں نے ایک پریس کانفرنس میں اپنی بیٹی کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سات اکتوبر کی صبح حماس نے غزہ کی سرحد پر حملہ کردیا تھا جس میں حماس اور دوسرے عسکریت پسندوں نے کئی اسرائیلیوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں