سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے منگل کو فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر جنگ بند اور غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کی جائے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے دوران مطالبہ کیا گیا کہ عرب امن منصوبہ کے تحت امن عمل کو دوبارہ شروع کیا جائے، جس کے تحت ایک 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے جس کا دارلحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔

کابینہ نے سعودی ولی عہد کی غزہ کے حوالے سے ترکیہ، ایران، فرانس کی قیادت اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے ساتھ گفتگو کا جائزہ لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں