وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے القسام کا اہم کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی دھڑوں اور اسرائیلی افواج کے درمیان جاری لڑائی کے دوران حماس نے منگل کے روز وسطی غزہ کی پٹی میں البریج کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے رہ نما ایمن نوفل کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ایمن نوفل جنرل ملٹری کونسل کے رکن اور القسام بریگیڈز میں سنٹرل بریگیڈ کی کمانڈر تھے۔

پرتشدد بمباری

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان غیرمعمولی کشیدگی کے گیارہویں روز غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر ایک بار پھر پر تشدد بمباری کی گئی۔

العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے منگل کی صبح میں اطلاع دی تھی کہ بمباری میں محصور پٹی کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا کہ غزہ میں 2,800 فلسطینی جاں بحق اور 11,000 زخمی ہوئے جن میں سے نصف خواتین اور بچے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں