فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ میں ٹرکوں کا داخلہ زندگی اور موت کا کھیل ہے: گوتیریس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے رفح کراسنگ پر ایک تقریر میں اعلان کیا کہ سپلائی کے ٹرک جلد از جلد غزہ میں داخل ہوں گے۔

گوتیریس نے جمعہ کے روز کہا کہ غزہ کی پٹی میں بیس لاکھ سے زیادہ لوگ پانی، خوراک یا ایندھن سے محروم ہیں۔ غزہ میں امداد پہنچانا بہت سے لوگوں کےلیے زندگی اور موت کا کھیل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ تمام فریقوں بالخصوص امریکا، مصر اور اسرائیل سے رابطے میں ہے تاکہ امداد کے داخلے کا تعین کرنے والی شرائط اور پابندیوں کو ختم کیا جا سکے۔

انہوں نے امدادی ٹرکوں کی نقل و حرکت کے لیے ایندھن کے بحران کو حل کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ ٹرک روزانہ غزہ میں داخل ہوں تاکہ وہاں کے مکینوں کو مسلسل امداد فراہم کی جا سکے۔

یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ "ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے کافی ایندھن موجود ہے"۔

انتونیو گوتیریس نے جنگ بندی غزہ میں امداد کے داخلے میں سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں دو ریاستی حل کی بنیاد پر تنازع کا کوئی تصفیہ ممکن ہوسکے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ میں امدادی ٹرکوں کو لانے کی کوششوں میں مصری فریق کے کردار کی تعریف کی۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتیریس جمعے کو شمالی سینائی کے العریش ہوائی اڈے پر پہنچے۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار مارٹن گریفتھس نے اعلان کیا کہ مصر کے ساتھ رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی کے لیے پہلی امدادی کھیپ کل ہفتہ کوغزہ داخل ہو جائے گی۔

جنیوا میں گریفتھس کے ترجمان نے ان کے حوالے سے کہا کہ "ہم تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ گہرائی سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ جلد از جلد غزہ میں امداد پہنچانے کے عمل کو محفوظ بنایا جا سکے۔ پہلی کھیپ کل سے داخل ہونا شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ سیاق و سباق میں مصری حکام پٹی میں امداد کے داخلے کی تیاری کے لیے فلسطین کی جانب سے رفح کراسنگ پر سڑک کی بحالی پر کام کر رہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ذرائع کے مطابق اس وقت کراسنگ کو کھولنے اور غزہ میں امداد پہنچانے کی تیاریوں کے سلسلے میں بھرپور انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ داخل ہونے کے انتظار میں کھڑے ٹرکوں کی تعداد 175 تک پہنچ گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں