اسرائیلی ٹینک کے گولے سے مصر کے متعدد سرحدی محافظ زخمی

مصر نے واقعے کو حادثہ قرار دے دیا، غزہ کے نزدیک مصری سرحد پر پیش آنے والے واقعے پر اسرائیل کا اظہار افسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے متعدد سرحدی محافظین اسرائیلی ٹینک کے گولوں سے زخمی ہو گئے۔ تاہم مصری فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کے سرحدی محافظین حادثاتی طور پر اسرائیلی ٹینک سے نشانہ بن گئے۔

اس سے پہلے اسرائیلی فوج کی طرف سے بھی یہی کہا گیا تھا کہ اس کے ٹینکوں میں سے ایک ٹینک نے حادثاتی طور پر غزہ کے نزدیک مصری سرحدی پوزیشن کو نشانہ بنا لیا تھا۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور سامنے آنے والی تفصیلات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ترجمان نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

تاہم اسرائیلی فوج کی طرف سے اس بارے میں مزید کوئی حقائق یا تفصیلات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔ اب مصر نے بھی اس واقعے میں اپنے زخمی ہونے والے سرحدی محافظین کو معمولی زخمی بتاتے ہوئے اس واقعے کو حادثے ہی کا نام دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں