جنین پناہ گزین کیمپ کی مسجد سے جڑے کمپاونڈ پر اسرائیلی بمباری ۔۔ ایک فلسطینی شہید

مسجد کی دیوار میں بھی شگاف پڑ گیا۔ رواں ماہ کے دوران مغربی کنارے میں دوسری بار بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی طیارے نے اتوار کی صبح مغربی کنارے پر بھی بمباری کی ہے۔ سات اکتوبر سے اب تک غزہ پر روزانہ جاری اسرائیلی بمباری کے علاوہ مغربی کنارے پر دوسری بار بمباری کی گئی ہے۔ محکمہ صحت سے متعلق فلسطینی حکام کے مطابق اس اسرائیلی حملے میں کم از کم ایک فلسطینی جاں بحق ہو گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے اس حملے کو فلسطینی جنگجووں پر حملہ کہا گیا ہے۔ حملہ مسجد سے جڑے ایک کمپاونڈ پر کیا گیا ہے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ کمپاونڈ جنگجو حملوں کے لیے استعمال کرتے تھے۔

اسرائیلی ترجمان کے مطابق یہ کمپاونڈ اسلامی جہاد نامی گروپ کے جنگجووں کے کنٹرول میں تھا ۔ مغربی کنارے میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ میں قائم الانصار مسجد سے متعلقہ تھا۔

یہ بھی کہا گیا ہے جنین پناہ گزین کیمپ میں حماس اور اسلامی جہاد کے فلسطینی جنگجو رہتے ہیں ، جو حالیہ مہینوں کے دوران اسرائیل پر حملوں کے ذمہ دار ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے انٹیلی جنس والوں کو حال ہی میں اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ فلسطینی مزاحمت کار ایک حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہیں اب بے اثر کر دیا گیا ہے۔

فوج نے اس سلسلے میں تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ جن میں دکھایا گیا ہے کہ مسجد کے نیچے ایک بنکر کا راستہ ہے۔ مسجد کی دیوار میں بھی حملے سے شگاف پڑ گیا ہے جبکہ اس کے ارد گرد ملبہ پرا ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں