غزہ میں زمینی کارروائی کے خطرات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں زمینی کارروائی کے خطرات کا جائزہ لے رہا ہے۔ واضح رہے اسرائیلی فوج زمینی مداخلت کی تیاری کے لیے غزہ کی پٹی پر اپنے حملوں کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے۔

ڈینیئل ہگاری نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ایک اسرائیلی فوجی غزہ میں دراندازی کے دوران مارا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یہ بھی وضاحت کی کہ حزب اللہ ان کے ساتھ فرنٹ لائن پر ہے۔ انہوں نے حزب اللہ سے وابستہ کسی بھی ایسے گروپ جو اسرائیل کیخلاف حملے کرتا ہے کیخلاف حملے جاری رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے لبنان کی سرحد پر واقع علاقوں کو خالی کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کی شمال میں جنگ کے لیے بھی تیاری جاری ہے۔ فوج شمال میں جنگ کے لیے اندرونی محاذ کو تیار کر رہی ہے۔

بلومبرگ نے حکام کے حوالے سے کہا تھا کہ اسرائیل نے امریکہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ زمینی کارروائی شروع کرنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرے گا۔ حکام نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں