کے ایس ریلیف کا اردن کے زعتری کیمپ میں امدادی منصوبوں کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی امدادی ایجنسی کے ایس ریلیف نے اتوار کے روز اردن میں شامی پناہ گزینوں کے لیے الزعتری کیمپ میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں جن میں طبی کلینک کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبہ بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ کے ایس ریلیف کی ٹیم کے ارکان کو کیمپ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جو سعودی فٹ بال فیڈریشن کے تعاون سے منعقد کی گئی ہیں۔ مرد اور خواتین کوچز کے لیے تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ انہیں فیفا ممبران کے طور پر اہل بنانے میں مدد ملے۔

سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ کھانے کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ٹیم ماہانہ الیکٹرانک واؤچر فراہم کرتی ہے جو کیمپ میں دکانوں اور بیکریوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں