فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملوں میں تیزی، 24 گھنٹوں میں 700 افراد شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں سات سو سے زائد فلسطینی جان سے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے منگل کو شہید ہونے والوں کے اعداد وشمار بتاتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی محاصرے کے بعد سے 24 گھنٹوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

غزہ کے وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیلی بمباری میں اب تک کل 5791 فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

ان کے مطابق مرنے والوں میں 2360 بچی بھی شامل ہیں جبکہ صرف گذشتہ 24 گھنٹوں میں 704 اموات ہوئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں