امارات اور اسرائیل کے درمیان ' ایمریٹس ائیر لائنز ' کی پروازیں معطل

معطلی 14 نومبر تک رہے گی۔ مسافروں اور عملے کا تحفظ ترجیح ہے۔ ' ایمریٹس انتظامیہ '

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

تین دنوں کے دوران ' ایمریٹس ' دوسری فضائی کمپنی ہے جس نے اسرائیل کے لیے پراوزیں منسوخ کی ہیں۔ اس سے پہلے ' کیتھے ائیر ویز' نے 31 دسمبر تک اپنی پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایمریٹس ' نے یہ فیصلہ اسرائیل کے جنگی حالات کے پیش نظر کیا ہے۔

' ایمریٹس ' کی طرف سے اس بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل میں صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہمارا متعلقہ حکام کے ساتھ بھی رابطہ ہے۔'

' ہمارے لیے اپنے مسافروں اپنے عملے کے ارکان اور دیگر سٹیک ہولڈرز کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ '

اس اعلان کے مطابق امارات سے 14 نومبر تک کے لیےہ تل ابیب سے متحدہ عرب امارات کے لیے دونوں طرف کی پروازیں بند رہیں گیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں