سعودی ولی عہد کی ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم کے سیشن میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم کے سیشن میں شرکت کی۔

ولی عہد جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے ہمراہ سیشن میں پہنچے جہاں ولی عہد جمہوریہ کوریا کے صدر کے فورم میں خصوصی ڈائیلاگ سیشن کا مشاہدہ کریں گے۔

فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کا ساتواں ایڈیشن آج منگل 24 اکتوبر کو ریاض میں شروع ہوا جو 26 اکتوبر 2023ء تک جاری رہے گا۔

کانفرنس کے سیشنز میں عالمی رہ نماؤں، بڑی صنعتی کمپنیوں، سرمایہ کاروں، اختراع کاروں اور پالیسی سازوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ پروگرام میں موسمیاتی، اقتصادیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دنیا کو درپیش عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے ماہرین بھی شرکت کررہے ہیں۔

’مستقبل کی سرمایہ کاری کا اقدام‘ہ "The New Compass" کے عنوان سے شروع کیا گیا۔ اس میں دنیا کو درپیش مائیکرو اکنامک چیلنجز پر غور کیا جائےگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں