اماراتی صدر اور کینیڈا کی وزیرِ خارجہ کاغزہ میں شہریوں کےتحفظ کی ضرورت پر تبادلۂ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور کینیڈا کی وزیرِ خارجہ میلانیا جولی نے منگل کو ابوظہبی میں ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

امارات نیوز ایجنسی نے اطلاع دی کہ انہوں نے باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت باخصوص غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے تحفظ کی فوری ضرورت کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے وہاں کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے درمیان انسانی ہمدردی کے ردعمل کو تقویت دینے کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا۔

اماراتی وزیرِ داخلہ شیخ سیف بن زاید النہیان، وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان اور دیگر حکام اور مدعو مہمان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں