سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں سردیوں کی پہلی موسلا دھار بارش، پہاڑوں پر برف باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

گذشتہ گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے شمالی سرحدی علاقے طریف گورنری میں شدید بارش اور اس کے کچھ حصوں میں برفباری ہوئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپس میں گورنری کے اندر متعدد سڑکوں اور علاقوں پر برف باری کے دلکش مناظر دکھائے گئے۔ مقامی شہریوں نےاس دلکش موسم کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔

ان مناظر میں تیز بارش، ندی نالوں میں طغیانی، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برف باری کے مناظر شامل ہیں۔

گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران طریف میں بارش، ژالہ باری اور برف باری ہوئی۔

درایں اثناء سعودی عرب کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے آج بدھ کی موسم کی رپورٹ کی تھی کہ مملکت کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کی بھی توقع کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں