نیتن یاہو: ہم زمینی حملے کی تیاری کر رہے ہیں؛ تفیصل نہیں بتاؤں گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پر زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے، لیکن انہوں نے آپریشن کے وقت یا دیگر معلومات کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا۔

قبل ازیں امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے امریکی اور اسرائیلی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیل نے فی الحال غزہ پر متوقع حملے میں تاخیر پر اتفاق کر لیا ہے تاکہ امریکہ اپنی افواج کے تحفظ کے لیے تیزی سے میزائل ڈیفینسز پہنچا سکے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وال سٹیرٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’اس وقت امریکی افواج کو خطرہ ہی بنیادی تشویش ہے۔‘

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’امریکہ خطے میں ایک درجن کے قریب ایئر ڈیفینس سسٹم تعینات کرنے میں تیزی کر رہا ہے۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں