مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سعودی عرب کی اقوام متحدہ میں پزیرائی

توکلنا ایپلیکشن کی تخلیق پر اقوام متحدہ کا پبلک سروس ایوارڈ دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ادارے ایس ڈی اے آئی اے کو اقوام متحدہ کا پبلک سروس ایوارڈ دیا گیا ہے۔ سعودی ادارے کو توکلنا ایپلیکیشن تخلیق کرنے کے اعزاز میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔

ایس ڈی اے آئی اے کو ملنے والا یہ ایوارڈ نیویارک میں مملکت کے مستقل مشن نے وصول کیا۔

سعودی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ یہ کامیابی شاہی قیادت کے عالمی سطح پر آئی ٹی کی دنیا میں آگے جانے کو واضح کرتی ہے۔ نیز ایس ڈی اے آئی اے نے توکلنا ایپلیکشن بنانے کے علاوہ سرکاری کلاؤڈ سروسز، ابشر ایپلیکشن، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے لیے سعودی قومی حکمت عملی میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

واضح رہے ایس ڈی اے آئی اے سعودی عرب میں آرٹیفیشل اینٹیلجنس کے میدان میں ایک کامیاب ادارے کی حیثیت میں کام کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں