"مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا نہیں پورے عالم عرب اور عالم اسلام کا مسئلہ ہے"

خلیجی تعاون کونسل کے مذہبی امور سے متعلق وزرا کا اجلاس ۔ فلسطین ایشوپر رہنماوں کی تقاریر۔ سعودی وزیر برائے اسلامی امور شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے مسئلہ فلسطین کو تمام مسلمانوں کا مسئلہ قرار دیا ہے۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شیخ عبدالطیف بن عبدالعزیز آل شیخ فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ پالیسیوں کی مذمت کرنا اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے اور ان کے خلاف جارحانہ پالیسیوں کی مذمت کرنے کے اصولوں پر خلیجی تعاون کونسل پہلے دن سے قائم ہے۔ وہ مسقط میں خلیجی وزراکے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے مملکت کے لیے مسئلہ فلسطین ایک اہم ایشو ہے۔ سعودی عرب فلسطینیوں اور ان کے تمام قانونی حقوق کی حمایت کرتا ہے۔ خبر رساں ادارے 'ایس پی اے ' کے مطابق سعودی وزیر خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں اپنے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا ' مسئلہ فلسطین صرف فلسطینی عوام کا مسئلہ نہیں ہے۔ یہ ہم سب کا ایشو ہے۔ یہ پورے عالم عرب اور عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ اس لیے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس ' کاز ' کو اپنے شعور میں حاضر رکھیں اپنی مذہبی گفتگووں میں بھی ۔'

خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس سے خطاب میں شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے اجلاس کے ایجنڈے کے تناظر میں دیگر کئی امور پر بھی اظہار خیال کیا ۔ ان میں اپنے خاندانوں کے مذہبی اور اخلاقی امور کے تحفظ، خاندانی اقدارکا تحفظ و فروغ بھی شامل تھا۔ انہوں نے خلیجی ممالک میں عرب اقدار و ثقافت کے فروغ پر بھی زور دیا ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں