7 اکتوبر کی ناکامی کی ذمہ داری سے نہیں فرار اختیار نہیں کرسکتے: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ پر جنگ طول پکڑنے کی بات کا اعادہ کرنے کے ساتھ اسرائیلی حکومت نے ایک بار پھر 7 اکتوبر کو حماس کے جنگجوؤں کی طرف سے غزہ کے ارد گرد بستیوں کی طرف زمینی، فضائی اور سمندری راستے سے دراندازی کرنے والے حملے کو پسپا کرنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کی۔

اسرائیلی ایمرجنسی حکومت کے رکن بینی گانٹز نے آج جمعرات کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ "غزہ میں آپریشن کے سیاسی اور سماجی پہلو ہیں اور یہ طویل عرصے تک جاری رہے گا"۔

"ہم اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے"

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 7 اکتوبر کو ہونے والی ناکامی کی ذمہ داری سے فرار ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیلی فوج غزہ میں فوجی آپریشن کو اس طرح سے چلا رہی ہے جس سے ملکی مفادات حاصل ہوں۔ ملک کے مفادات کے لیے یہ جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "جہاں اور جب بھی ضرورت ہو گی جنگ غزہ تک جاری رہے گی"۔

تاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ حکومت ان چیلنجوں سے آگاہ ہے جن کا اسے سامنا ہے اور وہ ایک طویل جنگ لڑ رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں