حماس کے علاوہ کسی اور دشمن کی طرف فوری محاذ نہیں کھولنا چاہتے:اسرائیلی وزیر دفاع

غزہ پر زمینی حملہ دور نہیں مگر سازگاری ضروری ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے 'غزہ پر زمینی حملہ حالات کی سازگاری کے بعد کیا جائے گا۔ ہم اس وقت حماس کے علاوہ اپنے کسی اور دشمن کے ساتھ جنگی محاذ نہیں چاہتے ہیں۔ اسرائیلی وزیر نے یہ بات جمعرات کے روز کہی ہے۔

وزیر دفاع گیلنٹ ایران سے ممکنہ تصادم کے بارے میں سوال پر رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ' ہم اپنے جنوبی محاذ پر حماس کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔ شمال میں کسی ایسی صورت حال کے لیے بھی تیار ہیں۔ حزب اللہ کو بھی کافی نقصان کا سامنا ہوا ہے۔ تاہم ہماری دلچسپی ابھی جنگ کے پھیلاو میں نہیں ہے۔ '

اسرائیل کے وزیر دفاع سے جب غزہ میں زمینی جنگ کو باقاعدہ شکل دینے کا پوچھا گیا تو جواب تھا ' اسرائیلی فوج کا زمینی حملہ دور نہیں مگر اس کا تعلق وہاں کے حالات ہمارے لیے سازگار ہونے پر ہے۔ '

دوسری جانب جب رپورٹرز نے قطر کی مدد سے مغویان کو چھڑانے کے سوال پوچھا تو وزیر دفاع کا کہنا تھا ' کسی بھی ایسے چینل سے توقع تبھی ہوسکتی ہے جب مقصد پورا ہو گا۔ '

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں